زیادہ کولیسٹرول کونسی دماغی بیماریوں کو جنم دے سکتا ہے؟

نتائج ڈیمنشیا سے بچاؤ کے لیے مخصوص کولیسٹرول کی مخصوص سطح کو حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔


ویب ڈیسک April 05, 2025

ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کولیسٹرول کی کم سطح کا تعلق دماغی بیماریاں ڈیمنشیا اور الزائمر کی بھی کم سطح سے پایا گیا ہے۔

محققین نے جرنل آف نیورولوجی، نیورو سرجری اینڈ سائیکاٹری میں رپورٹ کیا ہے کہ جن لوگوں میں کولیسٹرول 70 ملی گرام/ڈی ایل سے کم ہوتا ہے ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 26 فیصد کم ہوتا ہے اور الزائمر کا خطرہ 28 فیصد کم ہوتا ہے بنسبت ان لوگوں کے مقابلے میں جن میں کولیسٹرول کی سطح 130 ملی گرام/ڈی ایل سے زیادہ ہوتی ہے۔

مزید برآں وہ دوائیں جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، وہ ڈیمنشیا اور الزائمر کے خلاف اضافی تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

سیول، جنوبی کوریا میں ہالیم یونیورسٹی کالج آف میڈیسن میں نیورولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر یریم کم اور ان کی ٹیم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ نتائج ڈیمنشیا سے بچاؤ کے لیے مخصوص کولیسٹرول کی مخصوص سطح کو حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں