
لاڑکانہ: شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست میں انٹری ہوگئی، جونئیر ذوالفقار کے پہلے باقاعدہ سیاسی جلسے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں، جلسہ آج شام لاڑکانہ میں ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جونئیر ذوالفقار علی بھٹو آج شام 6 بجے لاڑکانہ کے جناح باغ چوک پر منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کے لیے ہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں، اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے، علاقے کو جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کے جلسے کی حمایت کی گئی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر کیمپس قائم کیے گئے ہیں، لاڑکانہ میں ایک جانب پیپلز پارٹی کا جلسہ ہے تو دوسری جانب سیاسی مخالفین بھی سرگرم ہیں۔
لاڑکانہ کا سیاسی پارہ ہائی ہے، سابق جی ڈی اے کے ایم پی اے معظم عباسی کی جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کے جلسے میں شرکت متوقع ہے، جونئیر ذوالفقار علی بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کو کینالز کے معاملے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔