
ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اقدام کو معیشت کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا قرار دے دیا۔
بزنس کمینوٹی نے وزیراعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صنعت پر بجلی کے نرخوں میں کمی سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جبکہ پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، معاشی سرگرمیوں میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
تاجر برادری کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور قیمتوں میں کمی بہت مقدم ہے، امید ہے کہ حکومتی اقدامات سے بجلی مزید سستی ہوگی۔ صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا نتیجہ برآمدات میں اضافے کی صورت میں سامنے آئے گا۔
بزنس کمینوٹی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہماری توقع سے زیادہ کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی پر وزیراعظم اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔