معمولی جھگڑے پر شہری کا قتل، مجرم کو پھانسی کا حکم

راولپنڈی میں مجرم ساجد حسین نے شہری محمد یونس کو 16 اگست 2023ء کو قتل کردیا تھا


ویب ڈیسک April 04, 2025

راولپنڈی:

راولپنڈی کی عدالت نے جھگڑے کے دوران شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو پھانسی کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صدر بیرونی قتل کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک نور خان نے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے مجرم ساجد حسین کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

عدالت نے قرار دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت واقع  نہ ہوجائے۔

یاد رہے کہ مجرم ساجد حسین نے معمولی جھگڑے پر محمد یونس کو 16 اگست 2023ء کو قتل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں