شاہد خاقان عباسی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عید کی مبارکباد دی
Express NewsExpress News

کراچی:

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عید کی مبارکباد دی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مہتاب عباسی، مولانا لطف الرحمان، مولانا عبید الرحمان، کفیل نظامی اور اسرار مروت بھی شریک تھے۔

Load Next Story