شوہر کی کس بات پر حبا بخاری لائیو شو میں آبدیدہ ہوگئیں

شوہر آریز احمد کے اعتراف پر حبا بخاری خوشی اور حیرانی کی ملی جلی کیفیت میں مبتلا ہوگئیں


ویب ڈیسک April 04, 2025
حبا بخاری اور آریز احمد نے محبت کی شادی کی تھی

ایک انٹرویو میں حبا بخاری اپنے شوہر آریز احمد کا ایک اعتراف سُن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔

ڈراما انڈسٹری کی معروف زمانہ جوڑی آریز احمد اور حبا بخاری کی محبت اور پھر شادی سے تو سب ہی آگاہ ہیں۔

لیکن نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں جوڑے نے اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی کے بارے میں مزید باتیں بتائیں۔

ایک موقع پر شوہر آریز احمد نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے خود آگاہ نہیں تھے اور کامیابی کے لیے ہمیشہ سے شک سا رہتا تھا۔

آریز احمد نے کہا کہ مجھے شدید غصہ بھی آتا تھا، میری ان کمزوریوں کو حبا بخاری نے دور کیا اور سمجھایا کہ میں کتنا اہم ہوں اور کیا کچھ کرسکتا ہوں۔

آریز احمد نے کہا کہ جب آپ کو یہ احساس ہو کہ آپ کسی کے لیے اہم ہیں تو انسان مکمل بدل جاتا ہے۔ مجھے بدلنے کا کریڈٹ صرف اور صرف حبا کو جاتا ہے۔ 

آریز احمد کے لائیو شو میں اس اعتراف پر حبا بخاری جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور ان آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں