
راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کی حدود میں کھلونا پستول سے کھیلتے 7 سالہ طالب علم پٹاخہ پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق حاتم وقاص ولد وقاص جمیل سکنہ محلہ آرا کھلونا پستول سے گھر چھت پر کھیل رہا تھا، دوران کھیل پٹاخہ پھٹنے سے زخمی ہوا اور اسپتال لے جاتے دم توڑ گیا۔
پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، خطرناک کھلونا اسلحہ کامسلسل پھیلاؤ طالب علم کی جان لے گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔