پنجاب میں 13 نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری

سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس کے لیے اگست کی ڈیڈ لائن مقرر


ویب ڈیسک April 05, 2025

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں 13 نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

ان سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس کے لیے اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، اور ان میں نوشہر ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ، اور جلال پور شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ سہولت بازاروں کے لیے اراضی مختص کی جائے۔ ان بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے جس سے بجلی کی لاگت میں 70 فیصد تک کمی آئے گی اور یہ کمی عوام تک کم نرخوں میں پہنچائی جائے گی۔

سہولت بازاروں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 69 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد کمزور اور متوسط طبقے کو اشیائے خوردونوش کم نرخ پر فراہم کرنا ہے، اور مریم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ قائد محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت مہنگائی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں