قرض کیوں نہیں دیا، 2 بھائیوں نے بینک لاکر توڑ کر کروڑوں کا سونا لوٹ لیا

ملزمان نے ثبوت مٹانے کے لیے جائے واردات پر مرچوں کا پاؤڈر چھڑک دیا، پولیس


ویب ڈیسک April 05, 2025

بھارت میں قرض نہ ملنے پر 2 بھائیوں نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر بینک کا لاکر توڑ کر کروڑوں روپے کا سونا لوٹ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع مدورئی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ سے کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات لوٹنے والے بھائیوں نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر بینک کی کھڑکی توڑی اور پھر اوزاروں کی مدد سے لاکرز کو توڑا۔  

پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے ثبوت مٹانے کے لیے مرچوں کا پاؤڈر چھڑکا اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔ ملزمان نے لوٹا گیا 17 کلو سونا ایک کھیت کے اندر کنوئیں میں چھپایا تھا۔ بینک ڈکیتی میں ملوث 2 بھائیوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں نوجوان ڈکیتوں کی دہشت، 90 سیکنڈز میں بڑی واردات

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واردات کا مرکزی ملزم 20 سال سے بیکری چلا رہا تھا اور اس نے گزشتہ سال قرض کے لیے درخواست دی تھی۔ بینک نے درخواست مسترد کردی جس کے بعد ملزم نے ڈکیتی کا فیصلہ کیا اور مختلف ویب سائٹس سے 6 ماہ تک تربیت حاصل کی۔ ملزمان نے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی ٹوپیاں، موزے، گیس سلینڈر اور ہائیڈرولک کٹر جھیل میں پھینک دئیے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں