پی ایس ایل میں پہلی بار "اردو کمنٹری" کا تڑکا لگایا جائے گا

بورڈ نے فینز کیلئے بڑی خوشخبری سنادی


ویب ڈیسک April 05, 2025
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام کمنٹری لسٹ میں شامل نہیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پہلی بار اردو کمنٹری کا تڑکا لگانے کی تیاری کرلی گئی۔


بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

شائقین اردو میں براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے جس سے وہ پاکستان کی قومی زبان میں لیگ میچوں کے ایکشن اور جوش و خروش سے لطف اندوز ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی مارکیٹنگ ٹیم نے حسن علی کو "لیفٹ آرم بالر" بناڈالا

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ فینز کیلئے یہ تاریخی لمحہ ہے، پاکستان میں کرکٹ ایک قوت ہے اور اسکے ذریعے فینز کے دلوں میں گھر کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ "میچ آفیشل ٹیکنالوجی" کیا امپائرز کو فائدہ ہوگا؟

نشریات کی تفصیلات بشمول انگریزی اور اردو دونوں کیلئے کمنٹری پینلز کا مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں