وقت آگیا ہے ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لیں، چین

عالمی منڈی نے بھی ٹرمپ کے ٹیرف کو مسترد کردیا، چینی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک April 05, 2025

چین نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  عالمی منڈی نے بھی ٹرمپ کے ٹیرف کو مسترد کردیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا تجارتی شراکت داروں کے ساتھ باہمی مشاورت سے مسئلے کا حل نکالے۔ عالمی منڈیوں کا ٹرمپ کے ٹیکسز پر ردعمل واضح ہے۔ دوسری جانب چین کی صحت ، ٹیکسٹائل ، الیکٹرونکس اور دیگر تجارتی شعبوں کی متعدد کامرس ایسوسی ایشنز نے بیان میں کہا ہے کہ چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو متحد ہو کر متبادل منڈیاں تلاش کرنا چاہیے ہیں۔

مزید پڑھیں: جیسے کو تیسا ! چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیکس عائد کر دیا

چینی تجارتی تنظیموں نے خبردار کیا کہ ٹیرف سے امریکا میں مہنگائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوجائے گی۔  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں