اقرا عزیز ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے پیراڈائز میں جلوہ گر ہونے کو تیار

ڈرامے کی نشریات کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا


ویب ڈیسک April 05, 2025

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز اور ابھرتے ہوئے اداکار شجاع اسد پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

اقرا اور اسد اپکسپریس انٹرٹینمنٹ کے نئے ڈرامہ سیریل ’پیرَڈائز‘ رومانوی کردار ادا کریں گے جو 14 اپریل سے ایکسپریس ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامہ ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے پیش کیا جائے گا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Express TV (@entexpresstv)

ڈرامے کی ہدایت کاری معروف اداکار اور ہدایتکار  یاسر حسین نے کی ہے جبکہ تحریر ناصر حسین اور یاسر تاج کی مشترکہ کاوش ہے۔ ’پیرَڈائز‘ ایک منفرد اور دل کو چھو لینے والی رومانوی کہانی ہے جو یہ دکھاتی ہے کہ محبت بعض اوقات دھیرے دھیرے دروازہ کھٹکھٹاتی ہے، اور انسان کو اس کا احساس بعد میں ہوتا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Express TV (@entexpresstv)

مرکزی کرداروں میں فیا اور تیمور کی کہانی بیان کی گئی ہے، جو روایتی ’پہلی نظر کی محبت‘ سے ہٹ کر ایک گہرے تعلق کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ ڈرامہ ناظرین کو جذبات، تعلقات اور ایک نئی رومانوی دنیا میں لے جائے گا جس کہانی منفرد ہوگی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Express TV (@entexpresstv)

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے