پانی کے تنازع پر ماموں بھانجے میں جھگڑا، 17 افراد زخمی

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے


ویب ڈیسک April 05, 2025
(فوٹو: فائل)

پانی کے تنازع پر ماموں بھانجے میں جھگڑا ہوگیا، جس میں 17  افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سانگھڑ کے منگلی تھانے کی حدود چک 9 میں زرعی پانی کے تنازع پر جھگڑا ہوا، جس میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔ جھگڑا سگے ماموں اور بھانجے میں ہوا جب کہ  زخمیوں میں بروہی برادری کے لوگ شامل ہیں۔

زخمیوں نے پولیس کو بتایا کہ ہم اپنی زرعی زمین پر پانی دے رہے تھے کہ 50 سے زائد افراد نے اچانک حملہ کردیا۔

پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں