ڈبلیو ایچ او نے عالمی سطح پر ہیضے سے ہلاکتوں پر الرٹ جاری کردیا

کئی ممالک میں اموات کی شرح 1 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے


ویب ڈیسک April 06, 2025

عالمی ادارہ صحت نے پوری دنیا میں ہیضے کے انفیکشن میں تیزی سے اضافے پر عالمی برادری کو خبردار کردیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے ہیضے کے انفیکشن (cholera)  سے عالمی سطح پر تیزی سے اموات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ بیماری متعدد خطوں میں پھیل رہی ہے اور اس سے آب و ہوا کے بحرانوں کے بوجھ تلے دبی کمزور آبادیوں کو زیادہ خطرہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او میں ہیضے کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فلپ باربوزا نے جنیوا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2025 کے پہلے چند مہینوں میں عالمی سطح پر پہلے ہی 100,000 سے زیادہ کیسز اور 1,300 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

2024 کے ابتدائی اعداد و شمار سے 810,000 کیسز اور 5,900 اموات کا انکشاف ہوا جو کہ 2023 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ تاہم۔ باربوزا نے خبردار کیا کہ نامکمل رپورٹنگ کی وجہ سے اصل تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں ہیضہ کا وجود نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اس کے باوجود اب یہ ان ممالک میں پھیل رہا ہے جہاں یہ پہلے کبھی موجود نہیں تھا، جیسے کہ نمیبیا اور کینیا۔

کئی ممالک میں اموات کی شرح 1 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، انگولا خاص طور پر سخت متاثر ملک کے طور پر کھڑا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں