لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم حسیب سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا


ویب ڈیسک April 05, 2025

کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کے  زخمی ہونے  کے معاملے کا ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا  جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کاہنہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا، 12 سالہ مزمل اپنے چچا کے ساتھ کشمیر پتی روڈ پر جا رہا تھا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزم حسیب نے فائرنگ کی جس سے بچہ زخمی ہوا، زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ترجمان پولیس نے کہ ملزم حسیب سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی ہے، ہوائی فائرنگ کی اندھی گولیاں قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہیں، شہری کسی بھی جگہ قانون کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری 15 پر رپورٹ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں