عیدالفطر گزرتے ہی گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ

گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا
خانہ بدوش لوگوں کے خوف سے فرار ہوگئے، موقع سے کئی کتے بندھے ہوئے ملے ہیں۔ فوٹو: فائلخانہ بدوش لوگوں کے خوف سے فرار ہوگئے، موقع سے کئی کتے بندھے ہوئے ملے ہیں۔ فوٹو: فائل

خانہ بدوش لوگوں کے خوف سے فرار ہوگئے، موقع سے کئی کتے بندھے ہوئے ملے ہیں۔ فوٹو: فائل

عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور شہر بھر میں گوشت حکومت کی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے اور  شہری پریشان ہوگئے ہیں۔

لاہور میں عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں، سرکاری طور مرغی برانڈر کے گوشت کی قیمت آج بھی 595 روپے ہے لیکن شہر میں 800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح گائے کے گوشت کی قیمت 900 روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 1200 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، بکرے گوشت کی سرکاری قیمت 1900 کلو ہے لیکن 2500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اس حوالے سے بتایا کہ گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، روزانہ کی بنیاد پر مقدمات کا اندراج اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں۔

Load Next Story

div#div-gpt-lb-1 { text-align: center; padding-top: 15px; }