امریکی اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی؛ ڈونلڈ ٹرمپ سرمایہ کاروں کو دُلاسے دینے لگے

ٹرمپ کی تجارتی جنگ نے امریکی اسٹاک ایکسچینج کو ہلا کر رکھ دیا؛ 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے


ویب ڈیسک April 05, 2025

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درجنوں ممالک کی درآمدی اشیا پر ٹیرف عائد کرکے جس تجارتی جنگ کو چھیڑا ہے وہ خود امریکی سرمایہ کاروں کے گلے آگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے ٹیرف عائد کرنے کے سب سے زیادہ منفی اثرات کا سامنا خود امریکیوں کو کرنا پڑ رہا ہے۔

صرف 2 روز میں امریکی اسٹاک ایکسچینج میں 5 سال کی بدترین مندی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کی 60 کھرب ڈالر سے زائد رقم ڈوب گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگین صورت حال اور امریکیوں کی ناراضگی کو بھانپتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پالیسی کی دفاع میں آگئے۔

امریکی صدر نے سوشل ٹروتھ پر کہا کہ ہم اب مزید نہ بیوقوف بنیں گے اور نہ ہی بے بسی کے ساتھ تضحیک کا سامنا کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اقتصادی انقلاب ہے، ہم امریکا میں پہلے سے کہیں زیادہ روزگار اور کاروبار واپس لا رہے ہیں اور ہم یہ جنگ جیتیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپیل کی کہ تھوڑا صبر کریں یہ (تجارتی جنگ) اتنی آسان نہیں ہوگی لیکن اس کا اختتام تاریخی ہوگا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سمیت درجنوں ممالک پر ٹیکس عائد کیے تھے جس کے جواب میں چین نے بھی جوابی ٹیکسز عائد کیے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں