انسٹاگرام کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے 26 مارچ کو ایک انسٹاگرام ریل میں اس تبدیلی کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک April 05, 2025

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام صارفین کا ایک ہردلعزیز فیچر ختم کرنے کا منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

’کانٹینٹ نوٹس‘ نامی یہ فیچرصارفین کو اپنی پوسٹ پر ایک نوٹ شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے جو صرف ان کے فالوورز دیکھ سکتے ہیں۔

انسٹاگرام کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے پوسٹ یا ریل پر نوٹ چھوڑنے کی صلاحیت کو ختم کرنا شروع کر دیا ہے اور لوگ آنے والے ہفتوں میں پوسٹس پر انہیں نہ دیکھ سکیں گے اور نہ ہی شیئر کر پائیں گے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے 26 مارچ کو ایک انسٹاگرام ریل میں اس تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے چند مہینے پہلے کانٹینٹ نوٹس متعارف کرائے تھے تاکہ انسٹاگرام کو مزید سماجی اور مزید دلچسپ بنایا جا سکے لیکن حقیقت میں زیادہ تر لوگوں نے اس فیچر کو اپنانا نہیں چاہا۔

موسری نے مزید کہا کہ انسٹاگرام وقت کے ساتھ 'زیادہ پیچیدہ' ہو گیا ہے، اور وہ اس چیز کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے فیچرز کو بند کیا جائے جو زیادہ استعمال نہیں ہوتے۔ لیکن کچھ انسٹاگرام صارفین کانٹینٹ نوٹس کے ختم ہونے پر افسردہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں