پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن رواں ماہ شروع ہوگا، عازمین کیلئے 280 پروازیں

قومی ائیرلائن کا بعد از حج آپریشن 12 جون کو شروع ہوگا جو 10جولائی تک جاری رہے گا
فوٹو: فائلفوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی:

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے قبل ازحج آپریشن کا آغاز29 اپریل کو ہوگا اور مجموعی طور 280پروازوں کے لیےبوئنگ 777 اور ائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع بتایا کہ پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن رواں ماہ 29 اپریل کو شروع ہوگا اور قبل از آپریشن یکم جون تک جاری رہےگا اور اس دوران مجموعی طور 56 ہزار سے زائد عازمین حج کو 280 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

پی آئی اے میں رواں سال 20 ہزار سرکاری حج اسکیم اور 36 ہزار پرائیوٹ حج اسکیم کے ذریعے عازمین سفر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کا بعد از حج آپریشن 12 جون کو شروع ہوگا جو 10جولائی تک جاری رہے گا۔

پی آئی اے انتظامیہ قبل اور بعد از حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ائیربس 320 ساختہ طیارے آپریٹ کرےگی۔

متعلقہ

Load Next Story