
بالی ووڈ کے لیجنڈری ہدایتکار اور اداکار منوج کمار 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے جن کی آخری رسومات میں تمام ہی شوبز اسٹارز نے شرکت کی۔
منوج کمار کی آخری رسومات میں امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن بھی شریک ہوئے اور آخری وقت وہیں رہے۔
اس دوران ایک موقع پر ابھیشک بچن کو فوٹوگرافرز کے ساتھ الجھتے ہوئے دیکھا گیا جو شاید زبردستی تصاویر بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ابھیشک بچن نے فوٹوگرافر کو روکا کیمرے کو پیچھے دھکیلا اور دونوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
بعد ازاں ابھیشک بچن اپنے والد امیتابھ بچن کو لے کر آگے بڑھ جاتے ہیں اور سلمان خان کے والد سلیم خان سے ملاقات کرتے ہیں۔
امیتابھ بچن اور سلیم خان ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے خیریت دریافت کرتے رہے۔
منوج کمار کی آخری رسومات میں امیتابھ بچن کے علاوہ کمزوری اور نقاہت کے شکار دھرمیندر سنگھ بھی شریک ہوئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔