"آپ کے ہاتھوں پر خون ہے" — مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

یہ احتجاج اس وقت ہوا جب تقریب میں بل گیٹس اور سابق سی ای او اسٹیو بالمر بھی موجود تھے


ویب ڈیسک April 06, 2025

واشنگٹن: ٹیکنالوجی دیو مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب اس وقت متنازع بن گئی جب کمپنی کے ملازمین نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کو AI ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر سخت سوالات اٹھائے۔

تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ "Copilot" سے متعلق نئی اپڈیٹس پر بات کر رہے تھے۔ اچانک ایک خاتون ملازم ابتہال ابوسعید اسٹیج کے قریب آئیں اور بلند آواز میں کہا: "مصطفیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے، تم AI کو بہتری کے لیے کہتے ہو لیکن یہ نسل کشی میں استعمال ہو رہی ہے۔ مائیکروسافٹ اسرائیل کو AI ہتھیار دے رہا ہے، 50 ہزار لوگ قتل ہو چکے ہیں!"

مصطفیٰ سلیمان نے خاتون کے احتجاج پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "میں نے آپ کو سن لیا، شکریہ۔" تاہم، خاتون نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "آپ کے ہاتھوں پر خون ہے، پورا مائیکروسافٹ خون میں رنگا ہے۔"

رپورٹس کے مطابق، یہ احتجاج اس وقت ہوا جب تقریب میں بل گیٹس اور سابق سی ای او اسٹیو بالمر بھی موجود تھے، جس نے اس لمحے کو مزید اہم اور علامتی بنا دیا۔

یہ احتجاج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے ملازمین کے اس اقدام کو بہادری اور سچائی کی آواز قرار دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں