مولانا فضل الرحمان کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلائے جانے کا انکشاف

ترجمان جے یوآئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانافضل الرحمان کے جعلی اکاؤنٹ کی مذمت کی گئی۔


ویب ڈیسک April 06, 2025

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹ چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان جے یوآئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان کے جعلی اکاؤنٹ کی مذمت کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام سے ایکس (ٹوئٹر) پر جعلی اکاؤنٹ قابل مذمت ہے، جعلی اکاؤنٹ سے جعلی اور جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹ سے خبر لے کر میڈیا کی زینت بنانا صحافت نہیں ہے، صحافتی تنظیم اس پر ایکشن لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں