اسپیس ایکس نے 28 انٹرنیٹ سیٹلائٹس مدار میں روانہ کردیں

یہ اب تک کا سب سے بڑا سیٹلائٹ نیٹ ورک ہے


ویب ڈیسک April 06, 2025

اسپیس ایکس نے اپنے اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی ایک اور بڑی کھیپ فلوریڈا سے مدار میں لانچ کردی ہے۔

ایک فالکن 9 راکٹ جس میں 28 اسٹار لنک سیٹلائٹ شامل ہیں، اتوار، 6 اپریل کو کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے روانہ ہوا۔

کمپنی کے بیان کے مطابق، لانچ کے تقریباً آٹھ منٹ بعد راکٹ کا پہلا اسٹیج اسپیس ایکس ڈرون شپ پر لینڈنگ کے لیے زمین پر واپس آیا۔

اسپیس ایکس نے ایکس پر اعلان کیا کہ فیلکن 9 کے اوپری اسٹیج نے اسٹار لنک سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار (ایل ای او) میں لفٹ آف کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد منصوبہ بندی کے مطابق چھوڑا۔

یہ لانچ 2025 کا 39 واں فالکن 9 مشن ہے۔ ان پروازوں میں سے دو تہائی اسٹارلنک میگا کنسٹیلیشن کی تعمیر کے لیے وقف کیے گئے ہیں۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا سیٹلائٹ نیٹ ورک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں