صرف سات الفاظ پر مشتمل استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل

کچھ لوگوں نے اس مختصر استعفے کو "ایماندار" قرار دیا


ویب ڈیسک April 06, 2025

کمپنیاں تبدیل کرتے وقت یا نوکری چھوڑتے وقت ایک لازمی امر استعفیٰ کا رسمی لیٹر جمع کرانا ہے۔ لیکن بھارت میں ایک ملازم صرف 7 الفاظ پر مشتمل استعفی دینے کے بعد وائرل ہو رہا ہے۔

عام طور پر استعفے میں ملازمین آجروں اور ساتھیوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان استعفوں میں اکثر رابطے میں رہنے کے وعدے اور بعض اوقات مستقبل میں تعاون کی دعوت بھی شامل ہوتی ہے۔

اگرچہ بہت سے لوگ اپنے استعفے کے خطوط کو مختصر رکھتے ہیں، لیکن حالیہ ایک غیر معمولی استعفیٰ سامنے آیا ہے جو ناقابلِ یقین حد تک مختصر ہے۔

حال ہی میں ایک ملازم نے اپنے استعفے میں زیادہ براہ راست اور غیر روایتی نقطہ نظر کا انتخاب کیا۔ اس کا استعفیٰ صرف سات الفاظ پر مشتمل تھا جس میں لکھا تھا کہ خیرات کا حساب و کتاب کرنے کا کام میرے لائق نہیں ہے۔ میں نوکری چھوڑتا ہوں۔

استعفے میں موجود یہ دو ٹوک بیان کسی خوشامد، جواز یا اظہار تشکر سے خالی تھا۔

غیر روایتی استعفیٰ کے نوٹ نے سوشل میڈیا ویب Reddit پر بہت سے ردعمل حاصل کیے ہیں جہاں ایک صارف نے اپنے سابق ساتھی کے اس استعفے کو شیئر کیا جو میز پر استعفیٰ چھوڑ کر چلے گیا تھا۔

ریڈ-اٹ پوسٹ نے صارفین میں ملے جلے تاثرات کو جنم دیا ہے جنہوں نے اپنے یا کسی اور کے نوکری چھوڑجانے کے واقعے کو شیئر کیا۔

اگرچہ کچھ لوگوں نے اس مختصر استعفے کو "ایماندار" قرار دیا جبکہ دوسروں نے اسے "بدتمیز"، اور "غیر پیشہ ورانہ" کے طور پر دیکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |