آف لائن بکنگ کروا کے رائیڈرز سے موٹرسائیکلیں چھیننے والا گینگ گرفتار

ملزمان آف لائن رائیڈ پر بائیکیا بک کراتے اور گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیتے تھے، دو بائیکس برآمد


اسٹاف رپورٹر April 06, 2025

راولپنڈی:

راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا رائیڈرز سے موٹرسائیکل چھینے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بائیکیا رائیڈرز سے چھینی گئی 2 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت عدیل اور اظہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ایپ استعمال کیے بغیر بائیکیا موٹر سائیکل بک کراتے اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیتے تھے۔

ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں