فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

پولیس نے ون فائیو پر کال موصول ہونے کے بعد برق رفتاری سے کارروائی کی، ایس پی کی شاباش


سید مشرف شاہ April 06, 2025
پولیس نے متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر ملزمان سے وصول کی گئی 50 لاکھ روپے رقم برآمد کرلی ۔ فوٹو:فائل

لاہور میں پولیس نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے اقبال ٹاؤن کے فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خواتین اپنی فیملی کے ساتھ چھٹی کے روز گلشن پارک میں تفریح کے لئے آئی ہوئی تھیں، جہاں ملزم وہاب اُن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کر رہا تھا۔

ملزم کو سمجھانے کے باوجود جب وہ نہ مانا تو فیملی نے 15 کال کی اور پھر اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم وہاب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن چوہدری اثر علی نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں