فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

پولیس نے ون فائیو پر کال موصول ہونے کے بعد برق رفتاری سے کارروائی کی، ایس پی کی شاباش
پولیس نے متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر ملزمان سے وصول کی گئی 50 لاکھ روپے رقم برآمد کرلی ۔ فوٹو:فائلپولیس نے متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر ملزمان سے وصول کی گئی 50 لاکھ روپے رقم برآمد کرلی ۔ فوٹو:فائل

پولیس نے متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر ملزمان سے وصول کی گئی 50 لاکھ روپے رقم برآمد کرلی ۔ فوٹو:فائل

لاہور میں پولیس نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے اقبال ٹاؤن کے فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خواتین اپنی فیملی کے ساتھ چھٹی کے روز گلشن پارک میں تفریح کے لئے آئی ہوئی تھیں، جہاں ملزم وہاب اُن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کر رہا تھا۔

ملزم کو سمجھانے کے باوجود جب وہ نہ مانا تو فیملی نے 15 کال کی اور پھر اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم وہاب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ

Load Next Story