پائلٹ کی مصروف ہائی وے پر کمال مہارت کے ساتھ لینڈنگ، ویڈیو دیکھیں

پائلٹ نے جہاز کو بجلی کے تاروں اور گاڑیوں سے بچاتے ہوئے خالی جگہ پر مہارت کے ساتھ اتارا، واقعے میں سب محفوظ رہے
Express NewsExpress News

برازیل میں ایک چھوٹے طیارے کے پائلٹ نے انجن فیل ہونے پر مصروف ہائی وے پر زبردست اور مہارت کے ساتھ ایمرجنسی لینڈنگ کرکے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا۔

یہ واقعہ برازیل کی جنوبی ریاست سانتا کیٹارینا کے شہر گارامیریم کے قریب پیش آیا جہاں پائلٹ نے انتہائی مہارت کے ساتھ ٹریفک سے بھرے ہائی وے پر جہاز کو لینڈ کروایا۔ 

تفصیلات کے مطابق، 29 سالہ پائلٹ میٹیوس رینان کالاڈو اور 71 سالہ کاروباری شخص والمیرو جوز منیلا (جو طیارے کے مالک تھے) کوئٹا پائلٹ تھے۔

سنگل انجن پیلکن 500 بی آر طیارہ ہفتے کے روز دوپہر کے وقت مقامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد انجن فیل ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو گیا تھا۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے بجلی کے تاروں اور گزرتی گاڑیوں سے بچتے ہوئے مصروف ہائی وے پر لینڈنگ کی۔

حادثے کے بعد طیارے کو ہائی وے سے ہٹا دیا گیا اور بعد میں اس کے پرزے الگ کرکے ٹرک پر لاد دیے گئے۔ پولیس نے تصدیق کی کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔  

یہ منظر دیکھ کر شاہدین حیرت زدہ رہ گئے، کیونکہ پائلٹ نے انتہائی مشکل حالات میں بھی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے سانحے کو ٹال دیا۔

متعلقہ

Load Next Story

div#div-gpt-lb-1 { text-align: center; padding-top: 15px; }