طورخم بارڈر سے مزید 1 ہزار سے زائد غیر ملکی پاکستان بدر

یکم اپریل سے اب تک 7702 افراد پر مشتمل 1151 غیرملکی خاندانوں کو ملک بدر کیا گیا، امیگریشن ذرائع


ویب ڈیسک April 06, 2025
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے 1 ہزار سے زائد مزید غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم  1002 غیر ملکیوں کو اتوار کے روز لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد طورخم سرحد سے انہیں ملک بدر کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق ملک بدر ہونے والے غیرملکیوں میں 580 غیرقانونی رہائشی، 422 اے سی سی کارڈ ہولڈر تھے، جنہیں ملک کے مختلف شہروں سے لایا گیا تھا۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا تھا کہ یکم اپریل سے اب تک 7702 افراد پر مشتمل 1151 غیرملکی خاندانوں کو ملک بدر کیا گیا، ان خاندانوں میں 3081 مرد، 1981 خواتین، 2640 بچے اور بچیاں شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق 17 ستمبر 2023 سے 31 مارچ 2025 تک 70494 افغانی خاندان افغانستان لوٹ گئے، اپنے ملک جانے والے افغانی خاندان 469159 افراد پر مشتمل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں