اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی، کراچی کے بازارآج بند رکھنے کا اعلان

جوڑیا بازار،صرافہ مارکیٹ سمیت شہر کی تمام بڑی مارکیٹس بند رہیں گی، تاجر رہنما


ویب ڈیسک April 07, 2025

اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلیے کراچی کے بازارآج بند رہیں گے۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کی بیشتر تاجر تنظیموں نے آج بازاربند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے تمام تاجروں سے آج مارکیٹس بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔

تاجر رہنماؤں رضوان عرفان، شاکر فینسی ، یعقوب بالی، عبدالرؤف ابراہیم اور دیگر کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام الیکٹرانک مارکیٹس، میٹھا در اولڈ سٹی ایریا، صرافہ بازار آج بند رہیں گے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بھی بند رہے گی۔ کراچی ہول سیل گروسزر ایسوسی ایشن کی طرف سے اسرائیل کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر کے پیش نظر اہم مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز میں ٹریفک پولیس تعینات

کاغذی بازار اولڈ سٹی ایریا بھی بند رہے گا۔ آرام باغ ٹریڈرز ایسوسی ایشن، آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن اور چیئرمین آل کراچی تاجر الائنس اور صدر لائٹ ہاؤس مارکیٹ ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں