سپریم کورٹ؛ سپر ٹیکس نفاذ کیخلاف کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ

سینئر وکیل مخدوم علی خان کی عدم دستیابی کے سبب کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی


ویب ڈیسک April 07, 2025

اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس نفاذ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز  کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ  کے خلاف کیس کی سماعت کی، تاہم سینئر وکیل مخدوم علی خان کی عدم دستیابی کے سبب کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

دورانِ سماعت وکیل شہزاد عطا الٰہی نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ سے ٹیکس کے وہ کیسز بھی سپریم کورٹ ٹرانسفر کر دیے جو سپر ٹیکس سے غیر متعلقہ ہیں۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر ہائی کورٹس سے کیسز غلط ٹرانسفر ہوئے تو لسٹ بنا کر جمع کرا دیں۔ ہم کیسز واپس بھجوا دیں گے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ 15 اپریل سے  روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے، التوا نہیں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں