اسرائیلی فوج کا صحافیوں کے خیموں پر حملہ، ایک صحافی زندہ جل گیا، 7 زخمی

18 مارچ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 500 بچے شہید ہو چکے ہیں


ویب ڈیسک April 07, 2025
غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کو ہدف بنالیا

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کے قریب صحافیوں کے خیموں پر بمباری کر دی، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی صحافی زندہ جل گیا جبکہ سات دیگر شدید جھلس گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ الاقصیٰ اسپتال کے قریب کیا گیا جہاں بے گھر افراد کے خیمے لگے ہوئے تھے۔ اس بمباری میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ صحافی خیمے میں موجود تھے اور جنگ زدہ علاقے کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 500 بچے شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور خاص طور پر بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق غزہ کا بچپن تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دفن ہو چکا ہے اور انسانی المیہ سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں