
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں۔ عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کیلئے حاضری بھی ضروری نہیں۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور نے این ایف سی اجلاس نہ بلانے پر وفاقی حکومت کو دھمکی دیدی
عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔