لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی کے بعد اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک April 07, 2025

لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران خاتون مسافر اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔

رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی پر جھگڑا شروع ہوا اور بات ہاتھ پائی تک پہنچ گی، خاتون مسافروں اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔

کسٹم اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جس پر دیگر مسافر بھی کسٹم اہلکاروں سے لڑ پڑے، بعد ازاں کسٹم اہلکاروں نے ان مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

حکام نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، کسٹم حکام سے  ملنے والی معلومات کے مطابق مسافروں کے قیمتی سی سی ٹی وی کیمرے اور لہنگے اور دیگر سامان کلئیر نہ کرنے پر خاتون مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں جھگڑا ہوا تھا۔

ایک خاتون مسافر کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارتی رہی، جس پر کسٹم کی خاتون اہلکاروں نے بھی زبردست مزاحمت کرتے ہوئے ان خواتین کو پکڑ لیا جب کہ ابوظہبی سے آئی خواتین مسافروں کا لانے والا سامان ضبط کر لیا گیا اور قانون کے مطابق کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں