
سندھ ہائیکورٹ نے پائیلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کی اپیل مسترد کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں پائیلٹس کےجعلی لائسنس سے متعلق سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکلا جمیل احمد اور عامرمنصوب ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ سینیٹ میں پیش ہونے والی رپورٹ میں پائیلٹس پر الزامات کو جھوٹ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر کے الزامات سے ملک پی آئی اے اور پائیلٹس کی بدنامی ہوئی ہے۔غلام سرور خان کے بیان سے پی آئی اے کو پوری دنیا میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پاکستان سے پائلٹس ایکسپورٹ کرنے کا اعلان
عدالت نے سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کی اپیل مسترد کردی۔ سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے نے وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے 68 پائیلٹس کا کیس ختم کردیا تھا۔ سول ایوی ایشن نے وفاقی وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد 68 پائیلٹس کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔