علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان ریلویز
Express NewsExpress News

خانیوال کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

مزید پڑھیں: کوٹری: لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار

علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ متاثرہ کوچز کو لائن سے ہٹا کر ٹریک کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ

Load Next Story