رتیش اور جینیلیا کی کامیاب شادی کا راز کیا ہے؟ اداکار نے بتا دیا


بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ نے اہلیہ جینیلیا ڈسوزا کے ساتھ اپنے 22 سالہ رشتے اور کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔
رتیش اور جینیلیا کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ اور کامیاب جوڑی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کا رشتہ کبھی کسی افواہ کا شکار نہیں ہوا اور یہ دونوں مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔
حال ہی میں اپنی کامیاب شادی اور جینیلیا کے ساتھ اپنی بہترین زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے رتیش نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان کبھی کوئی بحث نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی چیز کو لے کر ان میں اختلاف رائے ضرور ہوتی ہے مگر کبھی لڑائی یا بحث نہیں ہوتی جس کی وجہ معافی ہے کیونکہ وہ غلطی کسی کی بھی ہو معافی میں پہل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔