26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں کل پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا


April 07, 2025

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں کل پشاور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں جنہیں ہائی کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

کاز لسٹ کے مطابق درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔

واضح رہے کہ 26 آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کی جانب سے پاس کیا گیا ہے تاہم اس کے خلاف مختلف عدالتوں میں درخواستیں جاری کردی گئی ہیں جن میں اس آئینی ترمیم کو عدالتی نظام انصاف کے خلاف قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں