34 ہزار شائقین کی گنجائش کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ گراؤنڈ ہے

قذافی اسٹیڈیم پاکستان کا اہم کرکٹ اسٹیڈیم ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ملکیت ہے


ویب ڈیسک April 09, 2025
قذافی اسٹیڈیم میں دنیا کے 3 بولرز ہیٹ ٹرکس کرچکے ہیں فوٹو: فائل

قذافی اسٹیڈیم جو پہلے لاہور اسٹیڈیم کے نام سے جانا جاتا تھا، پاکستان کا اہم کرکٹ اسٹیڈیم ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ملکیت ہے۔ 34 ہزار شائقین کی گنجائش کے ساتھ یہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں واقع ہے، اس طرح یہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا گھر ہے، اس کا نام لیبیا کے انقلابی معمر قذافی کے نام پر قذافی اسٹیڈیم رکھا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم کو روسی نژاد پاکستانی معمار اور سول انجینئر نصرالدین مرات خان نے ڈیزائن کیا تھا، اور اسے میاں عبدالخالق اینڈ کمپنی نے 1959 میں تعمیر کیا تھا، اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش 1996 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کی گئی تھی جب کہ وہاں فائنل کی میزبانی کی گئی تھی۔ یہ پاکستان کا پہلا کرکٹ اسٹیڈیم تھا جو جدید فلڈ لائٹس، اسٹینڈ بائی پاور جنریٹرز سے لیس تھا۔

پاکستان کے ہوم گیمز اور بین الاقوامی میچوں کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم نے پاکستان سپر لیگ کے کئی میچوں کی میزبانی بھی کی ہے جس میں پہلا میچ 2017 کے ایڈیشن کا فائنل تھا۔ مارچ 2022 میں پی سی بی نے اسپانسرشپ وجوہات کی بنا پر اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا، جون 2024 میں، پی سی بی نے اعلان کیا کہ قذافی اسٹیڈیم کو آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپ گریڈ کیا جائے گا۔

تزئین و آرائش شدہ اسٹیڈیم کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے 7 فروری 2025 کو کیا تھا۔ افتتاحی تقریب میں مشہور فنکاروں نے پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا، عارف لوہار، علی ظفر اور آئمہ بیگ سمیت نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں