
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم یا محمد رضوان مولانا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں واقع ہے، یہ پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی اور راولپنڈی آرٹس کونسل کے قریب واقع ہے اور اس کی گنجائش 20 ہزار ہے۔
اسٹیڈیم میں پہلا بین الاقوامی میچ 19 جنوری 1992 کو کھیلا گیا جب سری لنکا نے ون ڈے میچ میں پاکستان کا سامنا کیا، اس اسٹیڈیم نے 1993 میں اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی جب کہ زمبابوے نے پاکستان کا دورہ کیا۔
سری لنکا کے خلاف 2019 کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہوئی، پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر 2019 تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 1992 میں قائم ہوا اور پنڈی کلب گراؤنڈ کی جگہ لے لی
ایک بین الاقوامی اسٹیڈیم کے طور پر یہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ناردرن کرکٹ ٹیم کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سے پہلے راولپنڈی کلب کرکٹ گراؤنڈ کو بین الاقوامی میچوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف مارچ 1965 میں ہونے والا ایک ٹیسٹ میچ بھی شامل تھا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 1995-96 کرکٹ ورلڈ کپ میں ایک اہم مقام تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ایک نئے ٹیسٹ وینیو کی نقاب کشائی کی، جو ملک کا 14 واں ٹیسٹ گراؤنڈ بن گیا۔ فلڈ لائٹس کو 2001 کے آخر میں اس وقت شامل کیا گیا تھا جب آسٹریلوی اس خطے کا دورہ کرنے والے تھے۔
اسٹیڈیم دارالحکومت اسلام آباد سے صرف 20 منٹ کی دوری پر ہے اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کا واحد بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔
یہ اسٹیڈیم دنیا کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر کا ہوم گراؤنڈ اور بین الاقوامی ڈیبیو گراؤنڈ تھا، فاسٹ باؤلر کو راولپنڈی ایکسپریس کا نام دیا جاتا ہے۔
2024-2025 میں تزئین و آرائش کے دوران اسٹیڈیم کی گنجائش کو بڑھانا گیا، تزئین و آرائش میں سیٹیں، نئی فلڈ لائٹس، نئے مہمان نوازی کے خانے اور پورے اسٹیڈیم کو دوبارہ پینٹ کرنا شامل تھا۔ اس کی گنجائش کو 15,000 سے بڑھا کر 18,000 کر دیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔