سنیل گواسکر کی انگلینڈ کرکٹ بورڈ پر کڑی تنقید

سنیل گواسکر نے پٹودی ٹرافی کو ریٹائر کرنے کے فیصلے کو تکلیف دہ قرار دیا ہے


ویب ڈیسک April 07, 2025

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو ’پٹودی ٹرافی‘ کو ریٹائر کرنے کے فیصلے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اسپورٹس اسٹار کے لیے لکھے اپنے کالم میں سنیل گواسکر نے ای سی بی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پٹودی ٹرافی (جو انگلینڈ بمقابلہ بھارت ٹیسٹ سیریز میں فاتح کو دی جاتی ہے) کو ریٹائر کرنے کی حالیہ خبر تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار سننے میں آ رہا ہے کہ ایک کھلاڑی کے نام پر موجود ٹرافی کو ریٹائر کیا جا رہا ہو۔ اگرچہ فیصلے کا اختیار مکمل طور پر ای سی بی کے پاس ہے اور شاید بی سی سی آئی کو اس متعلق علم ہو لیکن یہ فیصلہ پٹودیوں کی جانب سے انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ کے لیے کی گئی خدمات کے متعلق عدم احساس دِکھاتا ہے۔

واضح رہے پٹودی سیریز 2007 میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے 75 برس کی یاد میں متعارف کرائی گئی تھی۔

پٹودی خاندان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو دو بڑے کپتان دیے جن میں افتخار علی خان پٹودی اور منصور علی خان پٹودی عرف ٹائیگر پٹودی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں