قومی اسمبلی اجلاس میں آرمی چیف کی والدہ کیلیے دعائے مغفرت

اجلاس میں بلوچستان اور کاٹلنگ میں ہونے والے ڈرون حملے میں ’شہید‘ افراد کیلیے بھی دعا کروائی گئی


ویب ڈیسک April 07, 2025
فوٹو اسکرین گریپ

اسلام آباد:

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو رسمی کارروائی کے بعد اسپیکر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال اور اُن کیلیے دعائے مغفرت جبکہ بلوچستان میں شہید ہونے والوں کیلیے بھی دعائے مغفرت کروانے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اراکین کے مطالبے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ڈرون حملے میں جاں بحق افراد کو شہید قرار دیتے ہوئے اُن کیلیے بھی مغفرت کی دعا کروانے کا اعلان کیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے جے یو آئی کے رکن مولانا عبدالغفور حیدری سے دعا کروانے کی استدعا کی جس پر انہوں نے دعا کرائی۔

اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی اراکین کے کاٹلنگ واقعے پر احتجاج پر یقین دہانی کروائی کہ ’میں نے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مردان واقعہ پر رپورٹ منگوالی ہے‘۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں