صوابی میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک April 07, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے شہیدہ ڈاگئی میں بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے  مطابق کالو خان پولیس کو اطلاع ملی کہ  دیہہ شہیدہ ڈاگئی میں بیٹے نے اپنی سگی ماں پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

جس پر ایس ایچ او کالوخان منصف خان معہ نفری پولیس فوری طور جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم بہار علی ولد تازہ گل سکنہ ڈاگئی شہیدہ کو آلہ قتل پستول سمیت 30 منٹ کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم یا ،اس کیس کی رپورٹ ملزم کے سوتیلی بھائی قیصر علی کی مدعیت پر رپورٹ درج کی گئی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان نے پولیس ٹیم کو بروقت کاروائی پر شاباش دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں