ٹرمپ نے پینگوئنز کے جزیرے پر ٹیرف کیوں عائد کیا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین سمیت درجنوں ممالک کی درآمدی اشیا پر ٹیکس عائد کردیا


ویب ڈیسک April 08, 2025

ڈونلڈ ٹرمپ نے جن ممالک پر نئے ٹیرف عائد کیے ہیں ان میں ایسے جزیرے بھی شامل ہیں جہاں انسان نہیں بلکہ صرف پینگوئنز آباد ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جزیرہ آسٹریلیا کی ملکیت ہے اور انٹار کٹیکا میں واقع ہے جب کہ اس کے رہائشی پینگوئنز ہیں اور دس سال سے یہاں کوئی انسان نہیں گیا۔

جب اس علاقے پر ٹیکس عائد کرنے پر تنقید کی گئی اور مذاق اُڑایا گیا تو امریکی حکام اس عجیب و غریب اقدام پر ردعمل دینے پر مجبور ہوگئے۔

امریکی سیکرٹری تجارت ہاورڈ لٹنک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بتایا کہ ایسے جزائر پر ٹیرف کا مقصد ان خامیوں کو دور کرنا ہے جن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ ممالک ٹیر ف سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ اگر علاقوں کو ٹیرف کی فہرست سے نکال دیا جائے تو کچھ ممالک انھی راستوں سے درآمد کیا کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا صدر ٹرمپ ان چالاکیوں کو زیادہ بہتر جانتے ہیں اور وہ اس سے تنگ آ چکے تھے اس لیے ان نقائص کو درست کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں