کراچی: ورک شاپ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

متوفی کی شناخت 25 سالہ فیضان کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر April 08, 2025
(فوٹو: فائل)

سائٹ ایریا میں ورک شاپ کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

سائٹ ایریا عائشہ مسجد کے قریب ورک شاپ میں نوجوان کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور پر چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ فیضان کے نام سے کی گئی جو کہ ملازم تھا جبکہ واقعہ کام کے دوران بجلی سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں