خطرناک حادثے میں سونو سود کے اہلِ خانہ کی جان کیسے بچ گئی تھی؟ اداکار کا انکشاف

سونو سود نے اہل خانہ کو پیش آئے حادثے کے چند دن بعد اہم پیغام جاری کردیا


ویب ڈیسک April 08, 2025

بالی ووڈ کے معروف اداکار سونو سود نے اہلیہ سونالی سود کے حالیہ کار حادثے کے چند دن بعد ایک اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے روڈ سیفٹی اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے ناگپور میں پیش آنے والے حادثے سے کچھ لمحے قبل گاڑی میں سوار تمام افراد نے سیٹ بیلٹ باندھ لی تھی، جس کی وجہ سے وہ سب محفوظ رہے۔ گاڑی میں اُس وقت ان کی اہلیہ، اہلیہ کا بھتیجا اور اہلیہ کی بہن بھی موجود تھے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے اس حادثے سے صرف ایک منٹ پہلے ہی اپنی بہن کو سیٹ بیلٹ پہننے کا کہا تھا۔ یعنی انہوں نے سیٹ بیلٹ پہنی اور اس کے ایک سے دو منٹ بعد ہی حادثہ پیش آگیا اور وہ اس سیٹ بیلٹ کی ہی وجہ سے بچ گئے۔

سونو سود نے کہا کہ دنیا نے حادثے کے بعد ان کی گاڑی کی حالت دیکھ لی، لیکن سیٹ بیلٹ نے ان کے پیاروں کی جان بچائی۔ انہوں نے اس عام روایت کی نشاندہی بھی کی کہ اکثر لوگ، خاص طور پر پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والے، سیٹ بیلٹ نہیں باندھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ 100 میں سے 99 لوگ پچھلی سیٹ پر سیٹ بیلٹ استعمال نہیں کرتے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)

اپنے پیغام کے اختتام پر سونو سود نے عوام سے اپیل کی کہ چاہے آپ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ہی کیوں نہ بیٹھے ہوں مگر سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں تاکہ آپ اور آپ کا خاندان محفوظ رہ سکے۔

ایکشن اسٹار نے اپنی پوسٹ میں لکھا: ’سیٹ بیلٹ نہیں تو آپ کا خاندان بھی نہیں، سیٹ بیلٹ باندھیں، چاہے آپ پچھلی سیٹ پر ہی کیوں نہ ہوں۔‘

یاد رہے کہ کچھ دن قبل سونو سود کی گاڑی کو ممبئی سے ناگپور ہائی پر خطرناک روڈ حادثہ پیش آیا تھا جس میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں