پی ایس ایل پر تنقید؛ کیا فرنچائز اونرز آپس میں الجھ پڑے؟

علی ترین کے بیان پر سلمان اقبال نے تنقید کے نشتر چلادیے


ویب ڈیسک April 08, 2025

ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر تنقید کے بعد ایک اور فرنچائز مالک نے اپنے لب کشائی کردی۔


سابق چیمئین ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ملتان سلطانز کے اونر علی ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے، ہم سب بطور فرنچائز مالکان اسکا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ہم پر شک کیا گیا، بھارت اور کچھ دیگر ٹی وی چینلز سے تنقید کا سامنا رہا لیکن سب سے زیادہ دکھ تب ہوتا ہے جب ہمارا ہی ایک ساتھی، ٹیم کا مالک لیگ کا مذاق اْڑاتا اور توہین کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ ملتان ابتک نقصان میں ہے، نئی ٹیمیں کیسے فروخت ہوں گی؟

سلمان اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ترقی کررہی ہے، یہ ہمارا فخر ہے، سلمان نصیر اور پی سی بی کی ٹیم لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہے، منفی باتوں اور تنقید کے بجائے ہمیں بطور ٹیم مالکان ان کی حمایت کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ "ہمیں فرنچائزز کے کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں" انکشاف

خیال رہے کہ دو روز قبل ایک انٹرویو میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بورڈ کے فرنچائز کے رینٹل ماڈل پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل ترانہ؛ علی ظفر کو منتخب کرنا ملتان سلطانز کے اونر کو پسند نہ آیا؟

علی ترین کا کہنا تھا کہ لیگ کی تمام فرنچائزز فی الحال ایک "رینٹل ماڈل" پر چل رہی ہے، جس میں ٹیموں کے مالکان کو حقیقی ملکیت حاصل نہیں، ہم سال فرنچائز اونرز ٹیموں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے رینٹ (یعنی کرایا) ادا کرتے ہیں، اگر نہ دیں تو ہمیں کوئی مالکانہ حقوق چھن جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں