معروف اداکارائیں بڑھاپے میں کیسی دکھائی دیں گی؟ اے آئی سے بنی تصاویر وائرل

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکاراؤں کی اے آئی سے بنی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں


ویب ڈیسک April 08, 2025

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کیلئے مختلف شعبوں میں کئی قسم کی آسانیاں پیدا کر دی ہیں وہیں اے آئی کو مستقبل دکھانے کیلئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار اپنے بڑھاپے کے دنوں میں کیسی دکھائی دیں گی اس سے متعلق دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا کرینہ کپور اور دیگر کی جوانی اور بڑھاپے کی ایک ساتھ تخلیق کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام بھارت کے ایک اداکار اور ہدایتکار پرناوو وجیان نے اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ان اداکاراؤں کی جوانی اور ممکنہ مستقبل یعنی بڑھاپے کی کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں۔

تصویر میں دیپیکا کو جوانی اور بڑھاپے میں سفید بالوں کے ساتھ دکھایا گیا، مداحوں نے دیپیکا پڈوکون کو ان کے معمر ورژن میں بھی خوبصورت قرار دیا۔

ودیا بالن کو بھی جوانی اور بڑھاپے میں دکھایا گیا ودیا نے بڑھاپے میں عینک لگا رکھی تھی اور سفید بالوں کے ساتھ ساڑھی میں ملبوس تھیں۔

 پریانکا چوپڑا کی ورسٹائل جوانی کے ساتھ انہیں بڑھاپے کی جھلک میں بھی مداحوں نے گلیمرس قرار دیا۔

عالیہ بھٹ کا بچپن کا ورژن بےحد معصومیت بھرا دکھایا گیا اور وہ بڑھاپے میں بھی حسین نظر آئیں ایک صارف نے کہا کہ بوڑھی عالیہ مادھوری ڈکشٹ سے مشابہت رکھتی ہیں۔

کرینہ کپور کی بھی جوانی اور بڑھاپے کی جھلک پیش کی گئی جس پر مداحوں نے ان کے بوڑھے روپ کو سب سے زیادہ حقیقت سے قریب قرار دیا۔

شردھا کپور کی تصویر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے وہ جوانی میں بےحد حسین جبکہ بڑھاپے میں بالکل اپنی والدہ شیوانگی کولہاپوری جیسی لگ رہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں