معروف اداکارائیں بڑھاپے میں کیسی دکھائی دیں گی؟ اے آئی سے بنی تصاویر وائرل


آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کیلئے مختلف شعبوں میں کئی قسم کی آسانیاں پیدا کر دی ہیں وہیں اے آئی کو مستقبل دکھانے کیلئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔
بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار اپنے بڑھاپے کے دنوں میں کیسی دکھائی دیں گی اس سے متعلق دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا کرینہ کپور اور دیگر کی جوانی اور بڑھاپے کی ایک ساتھ تخلیق کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام بھارت کے ایک اداکار اور ہدایتکار پرناوو وجیان نے اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ان اداکاراؤں کی جوانی اور ممکنہ مستقبل یعنی بڑھاپے کی کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں۔