"سلیکشن کمیٹی گھر جائے! ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی"

ایک ٹماٹر بیچنے والا بھی پوچھتا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کی ٹیم میں اسپنرز کیوں نہیں تھے، باسط علی


ویب ڈیسک April 08, 2025

سابق کرکٹر باسط علی نے سلیکشن کمیٹی سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔


اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بدترین شکستوں پر سابق کرکٹر باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کے فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کو ٹیم تشکیل دینے میں مہارت ہی حاصل نہیں، انہیں فوری طور پر عہدے چھوڑ دینے چاہیں۔

مزید پڑھیں: بدترین شکستوں پر چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ مانگ لیا، مگر کس نے؟

سابق کرکٹر نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں موجود اراکین کو نہیں معلوم کہ ٹیم کیسے تیار کی جاتی ہے، چیمپئینز ٹرافی سے اب تک سب فلاپ شو رہا، ایک ٹماٹر بیچنے والا بھی پوچھتا ہے کہ آپ نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیم میں اسپنرز کیوں شامل نہیں کیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی ہار گیا، مگر کیسے؟

باسط علی نے کہا کہ عاقب جاوید کو بھی مستعفی ہونا چاہیے، اگر یہ لوگ مزید 4 ماہ رہے تو پھر ہم بنگلہ دیش سے بھی آنے والی سیریز ہار جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بدترین شکستیں؛ پاکستان جلد "ایسوسی ایٹ ملک" بننے والا ہے؟

واضح رہے کہ آئندہ برس شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ کے ٹی20 لیگ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا، بابراعظم اور محمد رضوان جیسے پلیئرز کو باہر بٹھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھی اپنے اسٹارز کی آئی پی ایل کے باعث عدم دستیابی کی وجہ سے ینگسٹرز کو ہی کھلایا، جنھوں نے گرین شرٹس کو 5 ٹی20 میچز کی سیریز میں 1-4 سے جبکہ ون ڈے سیریز میں رضوان اور بابراعظم کی موجودگی میں سینئرز سے عاری کیوی ٹیم وائٹ واش کیا تھا۔

قبل ازیں سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں